جمعہ , 19 اپریل 2024

کانگریس پر ایک اور حملے کا خطرہ ہے۔ پولیس چیف کا انتباہ

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے پولیس چیف نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی طرح ایک نئے حملے اور فساد کے خطرے کی بابت خبردار کیا ہے ۔

امریکی کانگریس کی پولیس کے سربراہ ٹام مینگر نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے کی طرح ایک نئی بغاوت اور حملے کے خطرے کی بابت خبردار کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری قوم کی پولرائزڈ صورتحال کے مد نظر، 6 جنوری 2021 کو ہمارے محکمے پر ہونے والے حملے کی کی طرح ایک اور حملہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ واقعہ ناقابل تصور ہوتا ہے تب تو ہم تیار رہیں گے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی کانگریس کی پولیس نے ان کے حوالے سے بتایا کہ اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کے لیے گزشتہ دو برسوں میں 100 سے زیادہ اہم اصلاحات کی گئی ہیں جن میں واشنگٹن اور اس کے آس پاس کے درجنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری بھی شامل ہے۔

6 جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی نتائج کو دھوکہ دہی کی وجہ سے غلط قرار دینے کے بعد، ان کے حامیوں نے جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کے لیے قانون سازوں کو اجلاس سے روکنے کے لیے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا۔ اس حملے میں کم از کم پانچ افراد مارے گئے تھے۔

اسپوتنک کے مطابق 1812 کی جنگ میں برطانوی فوج کی جانب سے اس عمارت اور دیگر اہم عمارتوں کو جلائے جانے کے بعد 6 جنوری کا محاصرہ امریکی کانگریس پر سب سے بڑا حملہ تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …