جمعرات , 25 اپریل 2024

روس نے یوکرین میں امریکی میزائل سسٹم کو تباہ کر دیا

ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں دو امریکی ساختہ ہیمارس میزائل سسٹم کو تباہ کر دیا گیا ہے جو مبینہ طور پر کیف پر کل کے میزائل حملے میں استعمال ہوئے تھے ۔

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دو امریکی ساختہ ہیمارس میزائل سسٹم کو مشرقی یوکرین کے کراماتورسک علاقے میں تباہ کر دیا گیا جو مبینہ طور پر کیف کی طرف سے پیر کے روز ڈونیٹسک کے علاقے پر میزائل حملے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

روس کے اعلان کے مطابق، اس کے فضائی دفاعی سسٹم نے 13 یوکرینی ڈرون طیاروں کو بھی تباہ کر دیا اور نو ہیمارس میزائلوں کو انٹرسپٹ کر دیا۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں فوجی کارروائیوں کی پیشرفت کے بارے میں روس کی وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج کے روسی میزائل حملوں میں تقریباً 120 یوکرینی فوجی زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونیتسک میں روسی فضائی حملوں میں 130 غیر ملکی کرائے کے فوجی مارے گئے۔

روسی وزارت دفاع نے کیف کی طرف سے گزشتہ روز دونیتسک کے علاقے "مکیئیوکا” میں روسی فوجی دستوں کے عارضی مقام پر چھ ہیمارس میزائلوں سے کیے گئے حملے کا حوالہ دیا ہے جس میں مزید 63 روسی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …