جمعرات , 25 اپریل 2024

انتہا پسند صیہونی وزیر کا مسجد الاقصی پر حملہ

یروشلم: صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر نے دھمکی دینے کے بعد مسجد الاقصی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کی نئی اتحادی حکومت میں نیشنل سیکورٹی کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انتہا پسند صیہونی رہنما ایتمار بن غفیر نے اپنا ارادہ ظاہرکر دیا تھا کہ وہ اسی ہفتے مسجد الاقصی میں داخل ہوں گے۔

بن غفیر کے وزیر بنتے ہی صیہونی انتہا پسند گروہ حرکت میں آ گئے ہيں اور انہوں نے مسجد الاقصی پر حملے کے لئے ان سے مطالبے شروع کر دیئے ہیں۔ ایک انتہا پسند صیہونی ادارے کے وکیل اویعاد وسولی نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کے وزیر ہی پولیس کو حکم دیں گے کہ مسجد الاقصی کے بارے میں کیا رخ اختیار کیا جائے۔

بیت المقدس کے امور کے تجزیہ نگار زیاد ابہیس نے کہا کہ انتہا پسند صیہونی گروہوں نے آنے والے دنوں کے لئے اپنا ایجنڈا تیار کر لیا اور اسے وزیر کو سونپ بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2023 مسجد الاقصی کے خلاف جد و جہد کا سال ثابت ہو سکتا ہے۔ بن غفیر صیہونی انتہا پسند رہنما ہیں وہ مسجد الاقصی کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دینے کی کوشش کریں گے۔

اس لئے ضروری ہے کہ ہم مسجد الاقصی پر خاص نظر رکھیں اور اس لڑائی میں اپنی پوری طاقت لگا دیں۔ قدس عالمی فاونڈیشن نے کہا ہے کہ بن غفیر کا اعلان خطرناک ہے اور وہ مسجد الاقصی کے سلسلے میں انتہا پسند صیہونیوں کا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ بن غفیر نے ٹھیک اس دن یہ اعلان کیا ہے کہ جب انہیں انتہا پسند صیہونی اداروں کے 11 مطالبات پر مبنی خط ملا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بن غفیر اس بار مسجد الاقصی میں جو داخل ہونا چاہتا ہے وہ گزشتہ حادثوں سے الگ ہوگا۔

اس بار انتہا پسند صیہونیوں کی کوشش یہ ہوگی کہ مسجد الاقصی کے سلسلے میں صیہونیوں کی حراست کا دور شروع ہو جائے گا۔ صیہونی کوشش کریں گے کہ مسجد الاقصی کے استعمال کے وقت کو اس طرح سے تقسیم کریں کہ صیہونیوں کو مسلمانوں کے اس مقدس مقام کو استعمال کرنے کا موقع مل جائے اور اس وقت میں مسلمانوں کا داخلہ اس مسجد میں روک دیا جائے ۔

فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصی اسلامی مسجد ہے جو اللہ کے خاص ادارے سے بنی ہے، یہ 14 صدی کی عالم اسلامی کی ثقافت کا مظہر ہے، بن غفیر ، شیرون یا کسی کو بھی یہ حق نہيں پہنچتا کہ اس سچائی کو بدلنے کی کوشش کریں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …