جمعہ , 19 اپریل 2024

ہمارے صرف 63 فوجی مرے: روس کا یوکرین کے غلط پروپیگنڈا پر ردعمل

ماسکو:یوکرین کے ایک دن میں 760 روسی فوجی مارنے کے دعوے پر روس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط پروپیگنڈا ہے اور ہمارے صرف 63 فوجی مرے ہیں۔

یوکرین نے نئے سال 2023 کے پہلے روز بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دن میں روس کے 760 فوجی ہلاک کئے گئے ہیں جس پر روس کا کہنا ہے کہ دونستک میں یوکرین کے میزائل حملے میں ہمارے صرف 63 فوجی مارے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کے مکیوکا شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کے جنگ زدہ علاقے میں یوکرین کی طرف سے سال نو کے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ خارکیف اور دونباس میں غیر ملکی ایجنٹوں پر روس کے حملے میں 70 غیر ملکی کرایے کے فوجی ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے۔

یوکرین کے حکام نے الزام لگایا ہے کے روس کی طرف سے نئے سال کے آغاز پر ڈرون سمیت جہازوں کے ذریعے بم برسائے گئے جسکے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …