بدھ , 8 فروری 2023

جنرل سلیمانی اور المہندس کے شہدا کا قتل تمام قوانین میں قابل مذمت ہے:عراقی وزیراعظم

بغداد:عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فتح کے کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام رسم و رواج اور بین الاقوامی قوانین میں قابل مذمت ہے اور تاریخ میں ان کی کوششوں کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات محمد شیاع السودانی نے ایرانی جنرل حاج قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی تنظیم کے کمانڈر حاج ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کی مناسبت سے اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ فتح کے کمانڈروں اور دنیا کے سب سے سفاک اور انتہا پسند دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے میں ان کی کوششوں کو یاد رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فتح کے کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام رسم و رواج اور بین الاقوامی قوانین میں قابل مذمت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈروں نے 3 جنوری 2020 کو بغداد کے ہوائی اڈے میں شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو نشانہ بناکر شہید کردیا، یہ حملہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

حزب اللہ کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کی درخواست

بیروت:حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں ترکیہ اورشام میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی …