جمعرات , 25 اپریل 2024

پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم دہشت گرد ٹی ٹی پی سے ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے دھشت گرد نے گزشتہ دونوں مارگلہ کی پہاڑی سے ویڈیو بنا کر شئیر کی تھی۔

ویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے رکن نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب اشارہ بھی کیا تھا جسے پولیس نے خفیہ کی اداروں کی معاونت سے گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دھشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …