جمعرات , 18 اپریل 2024

خانیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران جاں بحق

ملتان : خانیوال کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران کو شہید کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملتان میں خانیوال کے نزدیک یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے دو افسران کو پر فائرنگ کی اور شہید کردیا۔

ایڈیشنل آٸی جی کے مطابق دونوں افسران ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فاٸرنگ کی گٸی، جاں بحق افسران میں ڈاٸریکٹر سی ٹی ڈی اور انسپیکٹر سی ٹی ڈی شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خانیوال میں فائرنگ سے دو سی ٹی ڈی افسران کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور چیف سیکریٹری و آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران پرفائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے، پنجاب حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے فوری پیش بندی کرے۔ دعا ہے اللہ تعالی سی ٹی ڈی افسران کے درجات بلند کرے؛ انکے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …