بدھ , 8 فروری 2023

امریکا میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو سزائے موت

میسوری: امریکی عدالت نے پہلی مرتبہ دوست کے قتل کے الزام میں خواجہ سرا کو سزائے موت دیدی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2006 میں دوست کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والی امبر میک لوگلن کی زندگی کا خاتمہ انجیکشن کے ذریعے کیا جائے گا۔

امبر میک کے وکیل کا کہنا ہے کے سزا کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردی گئی ہیں ، ان کا کہنا تھا کے عدالت کے سامنے قتل کی وجوہات بیان کرنےکے باوجود انہیں کوئی رعائت نہیں دی گئی۔

وکیل کے مطابق بچپن سے سخت معاشرتی رویوں سے متاثرہ امبر نے اپنی دوست کو جان بوجھ کر قتل نہیں کیا تھا، ڈپریشن کا شکار امبر کئی مرتبہ خود اپنی جان لینے کی بھی کوشش کرچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ایگل 44 آپریشنل ایئر بیس کی نقاب کشائی کردی

تہران:ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پاسدار محمد باقری اور ایران …