جمعرات , 25 اپریل 2024

فٹنس بحال کرنے کے لیے شاہین آفریدی کی بھرپور ٹریننگ

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں حصہ لینے کے لیے بھرپور ٹرینگ کا آغاز کردیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے دوران شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم میں بولنگ پریکٹس میں حصہ لیا اور فٹنس کی بحالی کے لیے مختلف مشقیں کیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شاہین آفریدی کی واپسی کا امکان روشن ہے،تاہم فاسٹ بولراپنی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ ہونے کی صورت ہی میں پاکستان ٹیم کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کریں گے، تاہم اگلے ماہ ہونے والے پی ایس ایل 8 میں ان کی شرکت یقینی ہوگی۔

دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منجمنٹ نے قبل ازیں ان فٹ ہوجانے والے ایک اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی فٹنس کی جانچ کے لیے طلب کر لیا ہے، فٹ ہونے کی صورت میں وہ بھی ون ڈے سیریز میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے مقابلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بالترتیب 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …