ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ایس ایل 8 کیلئے پشاور زلمی نے نئی کٹس متعارف کروا دیں

پشاور:پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے نئی کٹس کی رونمائی کردی گئی۔پشاور زلمی کے کپتان سٹار بیٹر بابر اعظم نے منفرد انداز میں نئی کٹس کی رونمائی کی، قومی کپتان پہلی بار منفرد فیشن سٹائل کے ساتھ کٹ کی رونمائی کیلئے بنائی گئی ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے، ان نئی کٹس کو 3 مختلف رنگوں میں پیش کیا ہے اور انہیں ہوم سٹی پشاور کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کی ان کٹس کو پلئینگ، متبادل اور ٹریننگ کٹس کا نام دیا گیا ہے، ویڈیو میں پاکستان اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم دکھائی دیئے ہیں۔ دنیا کے بہترین بیٹر میں شمار ہونیوالے بابر اعظم کی ویڈیو میں موجودگی نے کٹس کی رونمائی کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

اس موقع پر چیف کمرشل آفیسر پشاور زلمی نوشیروان آفندی نے کہا کہ کٹس رونمائی ویڈیو میں کرکٹ، میوزک اور فیشن کا حسین امتزاج ہے، پشاور زلمی کی کٹ کی رونمائی میں انٹرنیشنل راک بینڈ ایولنیشن کا مشہور گانا سیل شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کو ایک بار پر پھر ہوم سٹی پشاور سے منسوب کیا گیا ہے، ٹریننگ کٹ میں شامل ڈیزائن کو پھولوں کے شہر پشاور سے تشبیہ دی گئی ہے، ٹریننگ کٹ پر پاکستان کے قومی جانور اور زلمی ماسکوٹ مارخور کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …