ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان کو بتا دیا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے: حنا ربانی کھر

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں. افغانستان کو بتا دیا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کے ان کیمرہ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے دورہ افغانستان بارے بریفنگ دی.

وزیر مملکت برائے خارجہ نے واضع کیا کہ ہمارے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ افغان حکام نے بھرپور تعاون کیا . افغان حکام نے یقین دلایا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔حنا ربانی کھر نے بتایا کہ افغان نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ ، وزیر تجارت اور خواتین چیمبر آف کامرس سے ملاقات کی .اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی محسن داوڑ نے کی ، اجلاس میں وزارت خارجہ و داخلہ حکام نے شرکت کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …