جمعہ , 19 اپریل 2024

فرانس اپنی حدود میں رہے:ایران کا فرانس کو انتباہ

تہران:ایرانی وزیر خارجہ نے حال ہی میں میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں پر فرانسیسی حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کے ردعمل میں کہا کہ مذہبی اور سیاسی قیادت کے خلاف کارٹون شائع کرنے میں فرانسیسی میگزین کی توہین آمیز اور اہانت آمیز حرکت کا فیصلہ کن اور موثر جواب ملے گا۔

امیر عبداللہیان نے فرانسیسی حکومت کو مزید متنبہ کیا کہ "فرانسوی حکومت کو اسکی چادر سے زیادہ پاوں پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔”

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے یقینی طور پر غلط راستے پر قدم رکھا ہے۔ ہم نے اس میگزین کو پہلے ہی پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …