اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کا 99.9فیصد خطرہ موجود ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان قانونی طور پراس بندگلی میں پھنس چکے ہیں۔تحریک انصاف کے سابق رہنما نے مزید کہا کہ اعتماد کےووٹ کی تاریخ آئی تو پرویزالہٰی نہیں جیت سکیں گے، پی ٹی آئی کے بندے ٹوٹنے کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ صاحب سازشی تھے تو تاحیات ایکسٹینشن کیوں دے رہے تھے، باجوہ صاحب نے پی ٹی آئی کوبہت سپورٹ کیا،ان کے احسانات ہیں۔ملکی معاشی صورتحال سے متعلق فیصل واوڈا نے کہا کہ مارچ میں آئی ایم ایف سے قسط آجائے گی جبکہ دوست ممالک سے 8 ارب ڈالر کا پیکج بھی مل سکتا ہے۔