جمعرات , 9 فروری 2023

سعودی آرمی چیف سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

ریاض:سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں ملاقات کی۔سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق دونوں نے دفاعی اور عسکری شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

دریں اثنا سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیر سے بھی پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق جنرل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے پہلے غیرملکی دورے پر بدھ کو سعودی عرب پہنچے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ہندوستان اور غاصب صیہونی حکومت میں بڑھتی قربتیں، ایک اور فوجی معاہدے کو تیار

نئی دہلی:ہندوستان اورغاصب صیہونی ریاست عسکری میدان میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے کے لئے …