ریاض:سعودی عرب کا احسن اقدام، خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے رجسٹریشن کی اجازت مل گئی۔سعودی وزارت حج نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے اندراج کی اجازت دی ہے، خواتین کے لیے محرم کو ترجیحی شرط سے خارج کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سال 1444ھ کے لیے حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ”نسک“ ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون مملکت عازمین کے لیے جلد رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سال حج کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے کم از کم عمر 12 سال ہو گی، جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو رجسٹریشن کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ ساتھ ہی شہریوں کے لیے ”قومی شناخت“ یا ”مقامی شناخت“ کی موجودگی ضروری ہے۔
سعودی وزارت حج وعمرہ نے وزارت کی ویب سائٹ اور ”نسک“ ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون ملک سے آنے والے عازمین کی جلد رجسٹریشن کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔