ہفتہ , 20 اپریل 2024

ہنگو:ننھے مجاہد شہید اعتزاز حسن کی آج 9 ویں برسی منائی جارہی ہے

ہنگو:ضلع ہنگو میں اسکول پر خودکش حملہ روکنے والے ننھے مجاہد شہید اعتزاز حسن کی نویں برسی آج منائی جا رہی ہے، ہر شخص قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی بے مثل بہادری کا معترف ہے۔ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے چھٹی جماعت کے طالبعلم اعتزاز نے اپنے اسکول کے باہر خودکش حملہ آور کو روک کر ساتھی طالب علموں کی زندگیاں بچائیں تھیں۔ ہنگو کے اسکول میں کرسی پر شہید کی تصویر آج بھی موجود ہے، طلبہ آج اپنے محسن کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …