جمعرات , 9 فروری 2023

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

کراچی: غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، ذخائر 25 روز کی درآمدات کی ضرورت پوری کرنے کی سطح پر آگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امارات این بی ڈی اور دبئی اسلامک بینک کو مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں، امارات این بی ڈی کو 60 کروڑ ڈالر اور ڈی آئی بی کو 42 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

ان ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4.5 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جو کہ سرکاری ذخائر کی 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔بینکنگ انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل 2022ء سے اب تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 6.35 ارب ڈالر کم ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ …