بدھ , 24 اپریل 2024

زرمبادلہ ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر چار نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھ ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ جینیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی جہاں سے واپسی پرتین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رکیں گے۔وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …