جمعرات , 9 فروری 2023

چین میں ٹرک جنازے کے شرکاء پر چڑھ دوڑا، 17 افراد ہلاک

بیجنگ: مشرقی چین میں ایک ٹرک جنازے کے شرکاء پر چڑھ دوڑا جس کے باعث 17 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹریفک کا خوفناک حادثہ صوبہ جیانگسی کے نانچانگ کاؤنٹی میں پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔عینی شاہد کے مطابق اتوار کی صبح لوگ جنازے کی رسومات ادا کرنے کے لیے شریک تھے کہ اچانک ایک ٹرک پیچھے سے آکر شرکاء پر چڑھ دوڑا، جس میں شریک افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ چین میں سخت حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات عام ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہندوستان اور غاصب صیہونی حکومت میں بڑھتی قربتیں، ایک اور فوجی معاہدے کو تیار

نئی دہلی:ہندوستان اورغاصب صیہونی ریاست عسکری میدان میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے کے لئے …