جمعرات , 2 فروری 2023

پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس کے قیام کا اعلان

لاہور: سعودی عرب نے پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس کے قیام کا اعلان کر دیا۔سعودی جی 20 ینگ انٹر پرینیورز الائنس کے صدر شہزادے فہد بن منصور نے لاہور میں 3 روزہ ٹیک موٹ فیوچر فیسٹ کانفرنس میں ورچوئل خطاب کے دوران پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس کے قیام کا اعلان کیا۔

شہزادے فہد بن منصور نے کہا کہ پاک سعودی ٹیک ہاؤس کا ہیڈ کوارٹرز ریاض میں بنایا جائے گا اور اس کی پہلی شاخ لاہور میں کھولی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان کا سفر 5 سال قبل لاہور میں ایک آئی ٹی کمپنی کے قیام کے امکانات تلاش کرنے کے لیے شروع ہوا تھا جبکہ پاکستان میں ہر شعبے کے حوالے سے وسائل موجود ہیں۔

سعودی شہزادے فہد بن منصور نے 100 ملین ڈالر کے 300 منصوبوں کا بھی اعلان کیا جس کے باعث عالمی سطح پر ایک ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ریاض ایئرپورٹ پر ’سمارٹ شاپنگ ٹرالی سروس‘ کا آغاز

ریاض:مطارات ریاض کمپنی نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نیشنل ٹرمینل فائیو پر ’سمارٹ شاپنگ …