جمعہ , 19 اپریل 2024

آخری 3 اوورز مکمل نہ کیے جانے پر سابق کیوی کرکٹرز کے اعتراضات

کراچی: سابق کیوی کرکٹرز نے دوسرے ٹیسٹ میں آخری 3 اوورز مکمل نہ کیے جانے پر اعتراضات اٹھا دیئے۔پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ کے آخری 3 اوورز مکمل نہ کیے جانے پر اعتراضات اٹھنے لگے، پاکستان کو فتح کیلیے 15 رنز اور کیویز کو ایک وکٹ درکار تھی جب امپائرز نے روشنی کو کھیل جاری رکھنے کیلیے کم قرار دیتے ہوئے میچ کا ڈرا پر اختتام کردیا۔

اس پر سابق کرکٹرز اسکاٹ اسٹائرس اور جمی نیشم نے کہا کہ 4 دن تک بھرپور مقابلہ ہوتا رہا، آخری روز جب میچ نتیجے کے قریب تھا تو اس طرح بے لطف اختتام کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …