جمعرات , 25 اپریل 2024

یوکرین کا ایک مگ 29 جنگی طیارہ اپنے ہی ائیرڈیفنس کا شکار ہو کر تباہ

ماسکو:روس یوکرین جنگ کے دوران یوکرینی ائیرڈیفنس نظام اوسا نے اپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا ہے۔یاہو نیوز نے روسی سینٹ کے نائب سربراہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرینی فوج کے ائیرڈیفنس نظام نے دونتسک علاقے کے شہر کوراخف شہر میں اپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ہی جنگی اہداف کو نشانہ بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے 13 دسمبر 2022 کو بھی یوکرینی افواج کی مختلف برگیڈز نے ایک دوسرے پر توپخانے اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کیے تھے۔ لوہانس علاقے کی افواج کے کمانڈر آندرے ماروچکو نے یوکرینی فوج میں ہونے والے ایسے واقعات کے بارے میں کہا کہ یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی اور باہمی رابطے نہ ہونے کا ثبوت ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ دوسرے ممالک سے آنے والے کرائے کے فوجیوں اور یوکرینی افواج میں اختلاف کی وجہ سے بھی یہ واقعات پیش آ رہے ہوں۔

25 فروری 2022ء کو بھی یوکرینی ائرڈیفنس نے اپنے ہی ایک سوخوئی 27 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا جو کی ایف شہر کے اوپر پرواز کر رہا تھا اور اس واقعے میں الیکسنڈر اکسانچنکو مشہور یوکرینی پائلٹ مارا گیا تھا۔

یوکرینی افواج میں ہونے والے اس نوعیت کے پے در پے واقعات کے باعث امریکہ نے اپنا پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام یوکرینی افواج کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی مالیت ایک اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …