بدھ , 8 فروری 2023

مسلم ممالک ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی کی پہلی ترجیح ہیں: صدر ر‏ئیسی

تہران: ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ ایرانی موجودہ حکومت کی مسلم ممالک ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی کی پہلی ترجیح ہے۔یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے ایران میں تعینات نئے ملائیشیائی سفیر ‘خیری بن‌عمر’ کی اسناد وصول کرنے کی تقریب میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ایران نے ترقی اور پیشرفت کے راستے میں بہت کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور امید ہے کہ دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایران اور ملائیشیا کی عظیم صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے گا۔

ایران کے صدر نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ایران اور ملائیشیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کی ترجیح مسلم ممالک کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات کو گہرا اور فروغ دینا ہے۔

خیری بن عمر نے کہا کہ ایران اور ملائیشیا تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عاصف کروز میزائل فضا سے طویل فاصلے تک مار کرنے صلاحیت رکھتا ہے:جنرل محمد باقری

تہران:ایران نے پہلی مرتبہ اپنے عاصف کروز میزائل کی نقاب کشائی کی جو فضا سے …