بدھ , 24 اپریل 2024

ون ڈے میں پاکستان کو شکست دینا آسان کام نہیں ہے، کیوی کپتان

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے، پاکستان کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان کام نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ کوشش کریں گےکہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کریں، عالمی کپ قریب ہے ہمیں اُس کی بھی تیاری کرنی ہے اور فتح ہمارے لیے اہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سیریز جیتنے اور عالمی کپ کے لیے کیویز کو بھر پور تیاریاں کرنی ہے،بطور بیٹر کوشش ہوتی ہے جب بھی رنز بناوں، ملک کے لیے فائدہ مند ہو،آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کا حصہ ہونے کے ناطے یہ سیریز بہت اہم ہے،ہم اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے،اسے ہوم گراؤنڈ کا بھی ایڈوانٹیج حاصل ہوگا،ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امید ہے کہ ون ڈے سیریز میں شاندار مقابلے دیکھنے میں آئیں گے،ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …