بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی عرب کا 6 ممالک کیساتھ 5پانچ لاکھ غیرملکی ورکرز بھرتی کرنے کا 27 ارب ریال کا معاہدہ

ریاض : سعودی عرب کی آرکوکمپنی نے چھ ممالک سے افرادی قوت درآمد کرنے کے لیے27 ارب ریال کے معاہدے کر لیے ۔ مقامی لیبرمارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترکیہ، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، آذربائیجان، تاجکستان اور ازبکستان سے معاہدے کیے گئے ہیں۔

سعودی وزیرتجارت اور قائمقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی اور وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے حال ہی میں ان ممالک کا دورہ کیا تھا جس کے بعد افرادی قوت کی درآمد کے لیے معاہدے کیے گئے۔ افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کے مطابق تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سے 2030 تک محتلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے چار لاکھ افراد کو مملکت لایا جائے گا۔

معاہدوں کے مطابق ترکیہ، ازبکستان ، تاجکستان اورآذربائیجان سے آئندہ 7 برسوں کے دوران مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ کارکنوں کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …