ہفتہ , 20 اپریل 2024

جینیوا کانفرنس؛ سیلاب متاثرہ پاکستان کیلیے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان

جینیوا: پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے جینیوا میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے دوران عالمی اداروں اور ممالک نے پاکستان کو 10 ارب 57 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا جس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے 4.2 ارب ڈالر اور عالمی بینک کے دو ارب ڈالر شامل ہیں۔ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی اپیل اور پاکستان کی میزبانی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں عالمی کانفرنس جاری ہے جس کے کئی سیشن ہیں۔ کانفرنس ’’موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والا پاکستان‘‘ کے عنوان سے ہو رہی ہے۔

کانفرنس کا آغاز سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان کو وسائل کی فراہمی کی نشست سے ہوا۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہی، نقصانات، امداد اور بحالی سے متعلق خصوصی وڈیو بھی کانفرنس میں دکھائی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
سیکریٹری جنرل اقوام ِ متحدہ انتونیو گوتیریس نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بڑا حصہ متاثرہوا، تباہی کا خود مشاہدہ کیا اور تباہی کے مناظردیکھ کر دل ٹوٹ گیا، سیلاب سے 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے اور ملک کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کرحیران ہوا، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، 3 سال کی مدت میں 16.3 بلین ڈالر کی امداد درکار ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …