جمعہ , 19 اپریل 2024

حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد :حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی۔ پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا گیا، ساتھ ہی 65 سال عمر کی حد بھی ختم کردی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن الربیعہ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اداروں کا دورہ کیا۔

وزارت مذہبی امور کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے وزیر مذہبی امور کو سالانہ حج معاہدے کا مسودہ موصول ہوگیا، جس کے تحت پاکستان کا ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا پرانا کوٹہ بحال جبکہ 65 سال کی بالائی حد کو بھی ختم کردی گئی ہے۔وزارت کے مطابق رواں سال حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023ء کا اعلان کرینگے۔سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ کے مطابق حج معاہدے پر پاکستان، بھارت، ایران، ترکیہ، سوڈان، یمن، ازبکستان، ملائیشیا اور بحرین سمیت 19 ممالک شامل ہیں۔سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ سے 12 ممالک کے وزراء پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، جس میں انہیں عازمین حج کو پیش کی جانیوالی نئی سہولتوں سے متعلق تفصیلات بھی بتائی گئیں۔

یہ بھی دیکھیں

جنگ بندی کے باوجود مزاحمت کا ہاتھ ٹریگر پر ہے، فلسطینی مزاحمتی رہنما

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی اسلامی جہاد کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی گروہوں …