جمعہ , 19 اپریل 2024

طیب اردگان ممکنہ طور پر مئی میں شامی صدر سے ملاقات کرسکتے ہیں:ترک میڈیا

انقرہ:ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر اردوغان ممکنہ طور پر مئی کے مہینے میں شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ایک ترک میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترک صدر ممکنہ طور پر مئی 2023 کے صدارتی انتخابات سے قبل شامی صدر سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

ترک اخبار ایدینلک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوغان ممکنہ طور پر مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

اس ترک اخبار نے اس حوالے سے لکھا کہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوغان اور شام کے صدر بشار الاسد کے درمیان ملاقات ممکنہ طور پر تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کے تیسرے مرحلے میں ہوگی۔

اس رپورٹ میں ترکیے کے صدر کے حالیہ بیانات کا ذکر کیا گیا ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کو طول دینے کی کوئی خواہش نہیں رکھتے اور واضح طور پر اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات کے امکانات کی خبر دیتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ممکن ہے کہ ترکیے کے صدر مئی 2023 کے ترک صدارتی انتخابات سے قبل شامی صدر سے ملاقات کریں۔اردوغان نے اس سے قبل بشار اسد سے ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …