ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن جنگ کے خاتمے کیلئے عمان اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں:امریکہ

واشنگٹن:یمن کے امور میں امریکا کے مندوب کا کہنا ہے کہ ہم یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے عمان اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔یمن کے لیے امریکی ایلچی نے دعویٰ کیا کہ نئے سال میں یمن میں جنگ کے خاتمے کا موقع فراہم ہوگا اور واشنگٹن اس جنگ کے خاتمے کے لیے عمان اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

یمن کے لیے امریکی ایلچی ٹم لنڈرکنگ کا کہنا ہے کہ 2023 یمن میں جنگ کے خاتمے کا موقع فراہم ہوگا اور ان کا ملک اس مقصد کے لیے عمان اور سعودی عرب کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

پیر کے روز واشنگٹن میں یمن سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امن کے حصول سے متعلق نقطہ نظر کی واضح کمی کے باوجود، واشنگٹن یمن کے بحران کا حل نکالنے کا پابند ہے اور اس کا خیال ہے کہ 2023 تنازعات کے خاتمے کا ایک موقع ہے اور یہ یقینی طور پر میں یمن میں فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن آٹھ سال سے زیادہ کی جنگ کے بعد یمن میں تنازع کو ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جو اس ملک کی معیشت کے خاتمے اور اس کے معاشرے کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے اور تقسیم کا سبب بنی ہے۔

لنڈرکنگ نے عالمی برادری کی حمایت اور ایک جامع عمل کے ذریعے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے ذریعے یمن کی تعمیر نو کے لیے کوششیں بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کچھ عرصہ قبل انہوں نے یمن میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کے مقصد سے عمان اور سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …