منگل , 23 اپریل 2024

عدم اعتماد؛ پانچ اراکین کو ایک ارب 20 کروڑ کی پیشکش ہوئی ہے،فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے پانچ اراکین اسمبلی کو ایک ارب بیس کروڑ روپے رشوت کی پیش کش ہوئی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی، ملکی ادارے کسی ایک جماعت کو سپورٹ نہیں کررہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مومنہ وحید نے پانچ کروڑ روپے لے کر انحراف کیا، اُن کے جانے کے باوجود بھی ہمارے 188 نمبر پورے ہیں جبکہ اب اپوزیشن اور پی ڈی ایم مزید اراکین کو رشوت کی پیش کش کررہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے ہمارے پانچ اراکین کو 1 ارب بیس کروڑ روپے کی پیش کش ہوئی ہے مگر وہ دھمکیوں اور بھاری رقم کی پیش کش کے باوجود پارٹی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ 21 بل منظور کر کے اپنی عددی اکثریت ثابت کردی ہے، بلوں کی منظوری ہی دراصل وزیراعلیٰ پرویز الہی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …