ہفتہ , 4 فروری 2023

آٹھویں جماعت کے طالبعلم نے چاقو کے زور پر لڑکی کی مانگ سندور سے بھردی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے گھر میں داخل ہوکر زبردستی چاقو کے زور پر چھٹی کلاس کی لڑکی کی مانگ میں سندور بھر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم اپنے ایک دوست کے ہمراہ لڑکی کے گھر پہنچا اور دیوار پھلانگ اندر داخل ہوا۔اُس وقت لڑکی گھر کی صفائی کر رہی تھی۔

دوست نے لڑکی کی گردن پر تیز دھار چاقو رکھا اور لڑکے نے لڑکی کی مانگ میں سندور بھردیا۔ جب تک شور شرابہ سن کر اہل خانہ آتے لڑکے فرار ہوگئے۔لڑکی کے والد نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹر سائیکل کا پتہ لگایا اور اس کی مدد سے لڑکوں تک پہنچ گئی۔

دونوں لڑکوں کو گرفتار کرکے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ اس لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اسی سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا۔

دوسری جانب لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا یہ لڑکا اسکول میں بھی بچی کو تنگ کرتا تھا جس پر ہم نے اسکول ہی تبدیل کروادیا تھا لیکن وہ اب گھر آن دھمکا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں

کلکتہ: اگرچہ گوبھیاں زردی مائل سفید رنگت میں عام ملتی ہیں تاہم دنیا کے دیگر …