اتوار , 29 جنوری 2023

فرانس: میٹرو میں چاقو بردار شخص کا حملہ، کئی افراد زخمی

پیرس:فرانس میٹرو میں ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ فرانسوی بی ایف ام ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالےسے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پیرس کے ایک میٹرو اسٹیشن میں ایک نامعلوم چاقوبردار شخص نے حملے کرکے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

فیگارو کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 ہے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ رپور ٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جس کی حالت خراب بتائی جا رہی ہے۔ابھی تک اس شخص کے حملہ کرنے کی وجہ سامنےنہیں آسکی ہے۔ حملہ کی وجہ سے پیرس میں میٹروٹرین کا نظام عارضی طورپر تعطل کا شکار ہو گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

مظاہروں کے بعد سویڈن، فن لینڈ کیساتھ نیٹو مذاکرات بے معنی ہیں: ترکیہ

انقرہ : ( ویب ڈیسک ) ترکیہ نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کو …