جمعہ , 19 اپریل 2024

دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری،پاکستان کا شمار 106ویں نمبر

واشنگٹن: ہینلے انڈیکس جانب سے دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان کا شمار 106ویں نمبر پر ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہینلے انڈیکس کی 2023 کی فہرست میں دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کا قرار پایا جس کے پاسپورٹ پر بغیر ویزا کے 193 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر مشترکہ طور پر سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس ہیں جن کے پاسپورٹ پر 192 ممالک کا بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے جب کہ تیسرے نمبر پر جرمنی اور اسپین ہیں، ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 191 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح برطانیہ کا نمبر چھٹا اور امریکا کا نمبر ساتواں ہے جب کہ بھارت کا نمبر 85 واں ہے جس کے پاسپورٹ پر 59 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کیا جا سکتا ہے۔

ہینلے انڈیکس میں افغانستان کا پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹ ہے جس کا نمبر سب سے آخری یعنی 109 ہے جب کہ پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 106 ہے اور پاکستان سے نیچے صرف تین ممالک بالترتیب شام، عراق اور افغانستان ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …