منگل , 23 اپریل 2024

ترکیہ کے سفیر شاکر اوزکان تورنلر نے اسرائیلی صدر ازاق ہرزوگ کو اسنادِ سفارت پیش کردی

تل ابیب:تل ابیب میں ترکیہ کے سفیر شاکر اوزکان تورنلر نے اسرائیلی صدر ازاق ہرزوگ کو اسنادِ سفارت پیش کی ہہے۔مغربی القدس میں اسرائیلی صدارتی محل میں منعقدہ ایک تقریب میں سفیرتورنلر کاخیرمقدم ہرزوگ نے ​​کیا۔

تقریب میں ترکیہ ے قومی ترانہ بجانے کے بعد سفیر تورنلر نے صدر ہرزوگ کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ترکیہ اور اسرائیل نے 2022 کے دوران باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے تھے۔

اسرائیلی صدر ازاق ہرزوگ کا مارچ 2022 میں دارالحکومت انقرہ کا دورہ اس کے بعد مئی میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے بھی جون میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔

17 اگست 2022 کو ترکیہ اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی سفیروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …