جمعرات , 25 اپریل 2024

پی سی بی سے کون کون سابق ٹیسٹ کرکٹرز پنشن پاتے ہیں؟

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں سابق وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ویلفیئر پالیسی کے تحت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دیتا ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو بھی اب اسمیں شامل کیا جا رہا ہے یوں پی سی بی کی جانب سے پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی تعداد 64 ہو جائے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دینے کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ 60 برس سے زائد عمر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ٹیسٹ میچز کے حساب سے پنشن دیتا ہے اور رمیز راجا کا نام شامل ہونے سے قبل پی سی بی کی جانب سے 63 کرکٹرز کو ماہانہ مجموعی طور پر 92 لاکھ 76 ہزار روپے پنشن دی جاتی ہے۔

کرکٹ بورڈ 24 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ماہانہ ایک لاکھ 54 ہزار، سات سابق کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 48 ہزار اور 32 کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 42 ہزار پنشن دی جاتی ہے۔

پی سی بی سے پنشن لینے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں 1992 کی ون ڈے عالمی چیمپئن ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …