بدھ , 1 فروری 2023

پنجاب اسمبلی کی تحلیل:عمران خان آج پارٹی اور اتحادی قیادت سے مشاورت کریں گے

لاہور: وزیر اعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان آج پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اور اتحادی قیادت کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج پارٹی کی مرکزی لیڈرشپ، پنجاب کی سینئر لیڈرشپ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کے ساتھ آئندہ حکمت عملی کے بارے میں ملاقات کریں گے، پارٹی مشاورت کے بعد اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی مشاورت ہوگی۔

پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اور اتحادی قیادت کے ساتھ مشاورت میں لاہور ہائی کورٹ کیس کی آج کی سماعت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری خارجہ کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات

مقبوضہ بیت المقدس:امریکی سیکریٹری خارجہ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی، اس …