جمعرات , 2 فروری 2023

ن لیگ کی سیاست لاہور میں دفن، اعتماد کے ووٹ کا منصوبہ 3 دن پہلے کا تھا: شیخ رشید

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی، ن لیگ کی سیاست کو ان کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ نے تخت لاہور لے کر آنا تھا، وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے، اب ان کو سمجھ آ جانی چاہئے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب زخمی حالت میں ہی انتخابی مہم شروع کرے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ دینے سے …