جمعرات , 2 فروری 2023

عراقی فوج کی بڑی کامیابی، داعش کے ہتھیاروں کا ذخیرہ دریافت

بغداد:عراقی رضاکار فوالحشد الشعبی نے دہشت گرد گروہ داعش کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے ذخیرہ دریافت کر دیا ہے۔عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ملک کے مرکز میں داعش کے دہشت گردوں کے متعدد اسٹریٹجک گوداموں کو دریافت کرکے انہیں تباہ کردیا۔

عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن نے عراق کے مرکزی صوبے صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ہتھیاروں کے ڈپووں کو دریافت اور تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے جن میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود تھے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق الحشد الشعبی کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حسین فلاح اللامی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ الحشد الشعبی فورس نے دو اہم دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن میں صلاح الدین اور دیالہ صوبوں میں اسٹریٹجک ہتھیاروں کے ڈپو کا پتہ لگایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران جو معلومات دی ہیں ان کی بنیاد پر ان مراکز کی شناخت کے عمل میں دو ماہ سے زیادہ کا وقت لگا۔

اللامی کے مطابق الحشد الشعبی کے جوان آخرکار ان ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور عراقی فضائیہ کو ان کے ایک حصے پر بمباری کرنے کے لیے استعمال کیا جس کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔

الحشد الشعبی کے اس کمانڈر نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں بڑی مقدار میں ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کر کے اسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ہم دشمن کے گھر کے اندر تک پہن‍چنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: جنرل سلامی

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم دشمن کے گھر کے …