جمعرات , 9 فروری 2023

حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار

ریاض: سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطا فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔ سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ترکیہ اور شام میں امدادی کارروائیوں میں فلسطینی امدادی ادارے بھی شامل

دمشق:فلسطینی رضاکار اور سرکاری ادارے شمالی شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی اور …