بدھ , 1 فروری 2023

عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کے اضافے سے 1878 ڈالر کی سطح پر آنے کے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 181100 روپے اور فی دس گرام سونے کی بڑھ کر155264روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر …