اتوار , 5 فروری 2023

لبنان:ایرانی وزیر خارجہ کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

بیروت:ایرانی وزیر خارجہ گذشتہ شب بیروت پہنچے، جہاں انہوں نے ایران کیجانب سے لبنانی عوام، حکومت، فوج اور مقاومت کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حزب الله لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر الله سے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بیروت میں اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لبنان کی مقاومتی اور سیاسی جماعت حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر اللہ” سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں وزیر خارجہ کے معاون اور مغربی ایشیاء و شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر جنرل "مہدی ششتری”، خصوصی سیاسی امور کے سینیئر مشیر "علی اصغر خاجی” اور بیروت میں ایران کے سفیر "مجتبیٰ امانی” بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گذشتہ شب بیروت پہنچے، جہاں انہوں نے ایران کی جانب سے لبنانی عوام، حکومت، فوج اور مقاومت کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

قبل ازیں حسین امیر عبداللہیان لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے علاوہ فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حسین امیر عبداللہیان کا لبنان کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ انہوں نے گذشتہ سال اکتوبر اور اپریل کے شروع میں بیروت کا سفر کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ہمارے نوجوانوں کا قتل ہمیں پسپا نہیں کر سکتا: فلسطینی تنظیم

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی نوجوانوں کی شہادت سے انتفاضہ اور استقامتی جذبہ کی آگ مزید شعلہ …