بدھ , 8 فروری 2023

سندھ میں آٹا 95 روپے کلو دستیاب ہے، فلور ملز کا اعلان

کراچی: سندھ کی فلور ملز نے کراچی سے گھوٹکی تک آٹا 95 روپے فی کلوگرام فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن، سندھ ریجن کے چیئرمین چوہدری عامر نے بتایا کہ 2روز قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور وزیر خوراک مکیش کمار چاؤلہ کے ہمراہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ صوبے بھر میں 95 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے گا، اس اعلان پر گزشتہ روز (جمعرات) سے عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں آٹے کی قلت ہے نہ ہی افراتفری کی صورتحال ہے، اب سندھ میں آٹے کے لیے عوام کو کسی قسم کی قطار میں نہیں لگنا پڑے گا۔

سندھ ریجن کے چیئرمین نے بتایا کہ 50کلو میدے کی بوری کی ایکس مل قیمت 5940 روپے، 50 کلو آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 4740 روپے اور 10کلو گرام آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 953 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سگریٹ نوشی کرنے والے ہوشیار، آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل دوبارہ ہوں …