جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب کیساتھ مذاکرات سے سفارتی تعلقات بحال ہوسکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

بیروت:مشرق وسطی کی سیاست میں تبدیلی آنے کا امکان ہے جبکہ سعودی عرب اور ایران میں قربت کے امکانات بھی بڑھنے لگے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات سے سفارتی تعلقات بحال ہوسکتے ہیں سفارتی مشن یا سفارت خانے جلد دوبارہ کھلنے کی امید ہے۔

لبنان کے نگران وزیرخارجہ، وزیراعظم، اسپیکر اور حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ سے ملاقات میں کہا ایران اپنے اتحادی شام اور ترکی کے درمیان تعلقات سے خوش ہے۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …