جمعرات , 9 فروری 2023

پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے؟ شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب نواز شریف کو بلائیں اور ان کا بھی سیاسی کام تمام کرائیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 15 اپریل اہم ہیں اور 100 دن میں انتخابی شیڈول آئے گا جبکہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے اراکین کی واپسی ہو گی اور قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرائیں گے۔ بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی اور جتنی دیر کریں گے یہ اپنی سیاست ڈھیر کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بینکوں کے لٹنے کے خوف سے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ معاشی، ملکی، اقتصادی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کو بلائیں اور ان کا بھی سیاسی کام تمام کرائیں۔ الیکشن ناگزیر ہیں اور سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی۔ پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے؟ ملک میں اہم سیاست شروع ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

آئی ایم ایف کےکہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں: بلاول

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اداروں اور عالمی …