منگل , 31 جنوری 2023

عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، آئندہ بھی ساتھ دیں گے: پرویز الٰہی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، ہم جس کے ساتھ بھی چلیں خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوانس کے بعد قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، نگران وزیر اعلیٰ کے نام کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، ہم جس کے ساتھ بھی چلیں خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں، عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے، آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔

چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ قانون اور آئین کے تحت کام کیا ہے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے تحت نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، سردار حسنین بہادر دریشک، صوبائی مشیر عامر سعید ، ایم پی اے یوسف بادوزئی، اکبر خان اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور :عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے عبوری ضمانت میں دس …