ہفتہ , 4 فروری 2023

سندھ حکومت کل بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضامند ہوگئی

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کل ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کل کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے حکم پر راضی ہوگئی۔ سندھ حکومت نے پولیس اور ضلع انتظامیہ کو الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کی ہدایت کردی ہے

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک آئینی حکومت ہے اور آئین کے خلاف جاکر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، شدید سیکیورٹی خدشات ہیں لیکن الیکشن کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایپکس کمیٹی کا افغانستان سے دو ٹوک بات کرنے اور کالعدم تنظیموں کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

پشاور :ایپکس کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنے اور کالعدم تنظیموں کے …