جمعرات , 25 اپریل 2024

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ

لاہور: پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا جس کی عمران خان نے منظوری دے دی۔ تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے منظوری درکار تھی، آج عمران خان نے اس فیصلے کی منظوری دے دی۔

پارٹی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوگیا، صدر مملکت عارف علوی بہت جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …