جمعہ , 19 اپریل 2024

پنجاب میں ایک اور خطرناک بیماری پھیلنے لگی، 20 روز میں 9 اموات

لاہور : لاہور سمیت پنجاب میں خناق (ڈیپتھیریا) بیماری کے خطرات منڈلانے لگے، گزشتہ 20 روز کے دوران صوبہ بھر میں 9 اموات جبکہ 120 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ایک سے 14 سال کے بچے زیادہ متاثر ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کرنیوالی بیماری خناق (ڈیپتھیریا) انفکیشن ناک، کان اور گلے پر اثر انداز ہوتا ہے، سانس کی تکلیف اور بخار بھی اس مرض کی علامات میں شامل ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک سے 14 سال کے بچوں میں خناق پھیلنے لگا، 20 روز کے دوران 9 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 121 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر سے فروری تک ڈیپتھیریا کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی اور چھینک سے بھی ڈیپتھیریا پھیل سکتا ہے، بیکٹریل کلچر یا پی سی آر کے ذریعے ڈیپتھیریا کے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …