جمعرات , 9 فروری 2023

سر کے بل کھڑے ہونے والا معمر ترین شخص

برٹش کولمبیا: کینیڈا کے 82 سالہ شخص نے سر کے بل کھڑے ہوکر کرتب دِکھانے والے معمر ترین شخص کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے بروس آئیوز 15 سال کی عمر سے جمناسٹکس کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سر کے بل کھڑے ہونے کی روایت کا آغاز 20 سال قبل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ 60 کی دہائی میں تھے تو ان کے پوتے پوتیاں/نواسے نواسیاں لان میں موجود تھے، تب انہوں نے ان بچوں کو جمناسٹکس ک جانب راغب کرنے کے لئے یہ عمل کیا، تب سے سر کے بل کھڑے ہونے کی رِیت چلی آرہی ہے۔

بروس آئیوز نے گزشتہ برس 7 اگست کو ایک کوشش کرتے ہوئے 82 سال اور 43 دن کی عمر میں سر کے بل کھڑے ہوکر یہ کرتب دِکھانے والے معمر ترین شخص کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی دیکھیں

خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے

ریو ڈی جنیرو: اس وقت برازیل میں موسمِ گرما ہے اور درجہ حرارت 50 درجے …