اتوار , 29 جنوری 2023

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا منگل کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کیلئے سمری منگل کے روز گورنر کو ارسال کرنے کا اعلان کردیا۔محمود خان نے ٹوئٹ کیا کہ قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انشاءاللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی گزشتہ روز تحلیل ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی جس پر بلیغ الرحمان نے مقررہ وقت میں دستخط نہیں کیے اور پھر قانون کے مطابق اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔

یہ بھی دیکھیں

امت واحدہ پاکستان کا دورہ ایران:حرمِ سیدہ معصومہ قم میں اہلسنت علمائے کرام کی نماز باجماعت کا اہتمام

تہران:ایران کے شہر قم میں امتِ واحدہ پاکستان کے 40رکنی وفد نے پہلے روز نماز …